نئی دہلی،5 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کی دہلی یونٹ نے کہا ہے کہ دہلی میں چھ ہزار کروڑ کا الیکٹرک بس کا گھوٹالہ سامنے آ رہا ہے۔کیجریوال بدعنوانی کے دلدل میں پھنس گئے ہیں۔دہلی بی جے پی کے رہنما وجیندر گپتا نے کہا کہ حکومت کے پاس بسوں کے ڈپو نہیں ہے۔بجلی کمپنیوں نے حکومت سے کہا کہ معاوضہ کرنے کے لئے بجلی کی لائن بچھانے کے لئے 18 سے 24 ماہ چاہئے جبکہ سرکار کہہ رہی ہے چھ ماہ میں دہلی میں الیکٹرک بس چلنی شروع ہو جائیں گی۔حکومت 6000 کروڑ روپے 10 سال میں خرچ کرے گی۔ 109 روپے فی کلو میٹر خرچ ہوگا، ریکوری 30 روپے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایک بس پر ہر ماہ پانچ لاکھ روپے کانقصان ہوگا اور سال میں 60 لاکھ روپے۔اسی طرح دس سال میں 6 ہزار کروڑ خرچ ہوگا۔گپتا نے کہا کہ دو کمپنیوں سے بات چیت کرکے حکومت کام کر رہی ہے۔حکومت بس خریدنے کے بجائے کنٹراکٹ کر رہی ہے۔750 کروڑ روپے کی سبسڈی کسی دوسرے کو دینے کے بجائے 1500 کروڑ میں اپنی بس خرید سکتے تھے۔اس میں DTC کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔